75

شوبز میں آنیوالی لڑکیاں اپنے اندر اعتماد پیدا کریں، سنیتا مارشل

کراچی (خبرنگار) معروف اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ شوبز میں نئی آنے والی لڑکیاں اپنے اندر اعتماد پیدا کریں اور اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں۔ ایک انٹرویو میں سنیتا مارسل نے کہا کہ اگرچہ میں مسلمان نہیں ہوں لیکن میں نے کبھی مختصر لباس پہننے کو ترجیح نہیں بلکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں پاکستانی ثقافت کے مطابق لباس زیب تن کروں۔ سنیتا مارشل نے کہا جب میں نے ماڈلنگ شروع کی اس وقت فیشن شوز کے دوران کبھی کبھی ماڈلز کو مختصر لباس پہننے کے لیے کہاجاتا تھا لیکن میں ہمیشہ منع کردیتی تھی کیونکہ مجھے مختصر لباس پہننا پسند نہیں ہے اور میں کہتی تھی آپ کو مجھے شو میں لینا ہے تو لیں ورنہ نہ لیں لیکن میں مختصر لباس نہیں پہنوں گی اور نہ ہی اپنی حدود سے تجاوز کروں گی۔ سنیتا مارشل نے بتایا کہ اب جو لڑکیاں ماڈلنگ کے شعبے میں آرہی ہیں وہ نا کہتے ہوئے ڈرتی ہیں اور کہتی ہیں اگر ہم نے مختصر لباس پہننے سے منع کیا تو ہمیں شو سے نکال دیا جائے گا تو میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ کو اپنے اندر اتنی خوداعتمادی پیدا کرنی ہوگی کہ آپ سامنے والے کو نا کہہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں