18

جوہی چاولہ پر فائیوجی ٹیکنالوجی کیخلاف درخواست دینے پر20 لاکھ جرمانہ عائد

دہلی (نیوزمارٹ ڈیسک) بھارتی عدالت نے بالی ووڈ داکارہ کی جانب سے آن لائن سماعت کا لنک سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے باعث عدالتی کارروائی میں خلل پڑنے پر بھی کارروائی کا حکم دیا۔ گزشتہ دنوں اداکارہ نے 5 جی ٹیکنالوجی کے نفاذ کے خلاف دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی تھی۔ گزشتہ روز دہلی ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد جوہی چالہ کی درخواست مسترد کردی اور اسے اداکارہ کی جانب سے پبلسٹی اسٹنٹ یعنی ذاتی تشہیر قرار دیا۔عدالت نے جوہی چالہ پر 20 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔اس کے علاوہ عدالت نے اداکارہ کی جانب سے آن لائن سماعت کا لنک سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے باعث عدالتی کارروائی میں خلل پڑنے پر بھی کارروائی کا حکم دیا۔دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر جوہی چالہ پر میمز کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے میمز بنائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں