15

ماحولیات کے عالمی دن پر پوری دنیاوزیر اعظم عمر ان خان کے گر ین منصو بو ں کی بدولت پاکستان کیساتھ کھڑی تھی۔ملک امین اسلم

اسلا م آباد(نمائند خصوصی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کے دن ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی ،پاکستان کو عالمی ماحولیات کے دن کی میزبانی ملی اور وزیر اعظم عمران خان ماحولیات کے عالمی دن پر پوری دُنیا کی قیادت کرتے نظر آئے عالمی قیادت نے وزیر اعظم کے گرین وژن کو خوب سراہا اورحوصلہ افزائی کی ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ،برطانوی وزیر اعظم ،ورلڈ اکنامک فورم کے صدر ،سمیت عالمی رہنماوں نے کل پاکستان میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے عالمی قیادت کہہ رہی ہے کہ پاکستان ماحول کی بہتری کے لئے صرف باتیں نہیں عمل کررہا ہے ،تا ہم وزیر اعظم عمران خان نے سبز پاسپورٹ کی پوری دُنیا میں عزت کرائی،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ماحولیات پر حکومت کے ساتھ میثاق طے کریں ،پاکستان میں خوبصورت جگہیں اتنی ہیں کہ پوری دنیا پاکستان میں دنیا کھچی چلی آتی ہے، گرین بانڈز صرف گرین منصوبہ جات کے لئے دیئے جارہے ہیں، بھارت کی طرف سے مخالفت پر دیامر بھاشا ڈیم پر عالمی قرض نہیں ملا تا ہم ڈیمز کے لئے گرین بانڈز جاری کئے گئے، ہم گرین بانڈز پر پچاس کروڑ ڈالر لینے گئے ہمیں تین ارب ڈالر آفر ہوگئے۔انہو ں نے مزید کہا کہ سڑکوں نہروں ریلوے کے کنارے موجود زمینوں کو ملحقہ کسانوں کو دینے کا پلان ہے ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مارگلہ ہلز پر آگ شرارت سے بھی لگائی جاتی ہے جس کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں گرمی کے تین ماہ کے لئے مارگلہ ہلز کو محفوظ بنانے کے لئے زیادہ لوگ بھرتی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں