65

محکمہ تعمیرات عامہ کواستوار کرنے کیلئے پر عزم ہے، وزیر محمد سلیم

سکردو (نمائند خصوصی) وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان وزیر محمد سلیم نے کہا یے کہ محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پر عزم ہے محکمہ تعمیرات عامہ میں پروفیشنل انجینئر کی تقرری نہ ہونے کے باعث پچھلے دس سالوں سے ڈپلومہ ہولڈرز سے خدمات لے رہے تھے جس سے ترقیاتی منصوبے سِک سکیموں میں شامل ہوکر نامکمل ہوجاتے تھے اور ساتھ ہی کام کی معیار بھی گر جاتے
انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ ادوار میں محکمہ تعمیرات عامہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پروفیشنل نوجوانوں کو بھرتی کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے کیونکہ سابق حکمرانوں کا اصل اہداف محکمہ ورکس میں ٹھیکوں کی بندر بانٹ سے زیادہ نہیں تھا لیکن اب ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ترجیح تمام اداروں میں اصلاحات لانا ہے ہم نے قلیل مدت میں محکمہ ورکس میں خالی انجنیئرز کی پوسٹوں کو ایف پی ایس سی کے ذریعے مشتہر کیا ہے تاکہ محکمے کے امور میں بہتری لائی سکے اسکے علاوہ محکمہ ورکس میں پلاننگ, ڈئزائینگ کے شعبے کو بھی ترقی دیں گے تمام ٹیکنیکل سٹاف کو جدید انجنیرنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ٹریننگ اور ریفریشرش کورسسز بھی کروائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں