70

جی بی میں انقلابی تعمیر و ترقی حکومت کی ترجیح ہے، غذر چترال ایکسپریس وئے اور استور ویلی روڈ کوعوام وزیر اعظم کو رہتی دنیا تک یاد رکھتے ہوئے ہمشہ خراج تحسین پیش کریگی، شمس الحق لون

استور (نمائندروزنامہ پناہ) غزر چترال ایکسپریس وئے اور استور ویلی روڈ سمت بوبند شغر تھینگ سمیت گلگت بلتستان کے بہت اہم اور تاریخی منصوبے ایکنیک سے منظور ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی عوام وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو رہتی دنیا تک یاد رکھتے ہوئے ہمشہ خراج تحسین پیش کریگی جبکہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید گلگت بلتستان کی تاریخ کا حصہ بن جائیگا وزیر اعلی جی بی کی زاتی کوششوں اور تاریخی محنت سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے تمام قابل احترام ممبران کی طرف سے بھر پور تعاون کی وجہ سے گلگت بلتستان کے اندر تاریخی کام ہونے جا رہا ہے انشااللہ مزید ایک دوسالوں تک انقلابی تعمیر اور ترقی کے ساتھ معاشی صورت حال میں بھی بہتری آئے گی اور گلگت بلتستان سے معاشی صورت حال بے روزگاری کی وجہ سے جو لوگ یا نوجوان دیگر شہروں میں جا کر مسائل اور مشکلات کے شکار ہیں انشااللہ یہ دوبارہ واپس آئنگے بہت بڑے منصوبوں کے ساتھ لوگوں کو بے شمار روزگار بھی ملے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر خوراک شمس الحق لون نے محکمہ زراعت استور کے زیر اہتمام ہونے والی زرعی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعلی جی بی کے ویڑن کے مطابق سیاحت اور معدنیات منرلز کے بعد زراعت اور جنگلات کے اوپر خصوصی توجہ دینا ہے اج کی تقریب محکمہ زراعت کی طرف سے اسی کوششوں کا ایک تسلسل ہے اس موقعے پر انہوں بے کلمہ پڑھکر کہا کہ میں نے استور سے مزہبی منافرت علاقائی منافرت کی سیاست کو اتحاف کے نام سے عوام کو گمراہ کرنے کی سیاست کو ہمشہ ہمشہ کے لیے دفن کردیا ہے اب انکی منافقت چلانے والی نہیں ہے پورے ضلع کی عوام گواہ ہے کہ ماضی میں استور سے دو منتخب نمائندے کبھی بھی عوامی مفادات کے لیے ایک نہیں ہوسکے جسکا نقصان عوام کو برداشت کرنا پڑھ عوامی نمائندوں نے سلفی پرٹوکول پر ہی گزار کرتے ہوئے قیام پاکستان سے پہلے کا ہیڈ کواٹر جی بی استور کا بیڑا غراق کیا پی ٹی ائی کی حکومت نے اربوں روپے کا بجٹ انکی ہی حکومتی کا بقایاجات ادا بھی کرنے جارہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ سال جو کہ سب سے بڑا بجٹ پیش کیا تھا انشااللہ ہماری حکومت اس سے تقربیا دو گناہ بجٹ پیش کرنا جا رہی ہے میں اس موقعے پر صوبائی وزیر مالیات جاوید منھوا بھائی کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ گلگت بلتستان کی سر زمین نے اس قیسم کے عظیم لوگوں کو جنم دیا ہے انتہائی قابل نوجوان قیادت کی وجہ سے جی بی بہت آگے جائیگا میں تمام جی بی کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ گلگت بلتستان کی تاریخی ترقیاتی پیکج اور دیگر مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کو مظبوط کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں اگر ہم نے گزشتہ بیس سالوں کے مقابلے دو گناہ بھی کام نہیں کروایا تو عوام ہمیں آئندہ کبھی ووٹ ہی نیں دے دیں انشااللہ ہم تو وہ کام کرنا جا رہے ہیں کہ آئندہ انشااللہ ہمیں انتخابی مہم چلانے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی ہمیں کسی سلفی کسی کی نمائش کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہم عوام کے ووٹ سے فٹ پاتھ سے اقتدار میں آگئے ہیں اور عوام کی خدمت ہی کو عبادت سمجھ کر کرینگے انشااللہ اس تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر تعیلم جہان زیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اجلال حسین نے بھی خطاب کیا اور استور میں زراعت کے زخیز ہونے اور پھل فروٹ کی اہمیت کے حوالے سے اگاہ کیا نمائش میں بڑی تعداد میں مخلتف اسٹال لگائیں گئیے تھے اس میں بڑی تعداد خواتین کی بھی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں