69

مسلم لیگ ن کے رہنمارکن جی بی اسمبلی غلام محمد پارلیمانی لیڈر نامزد ، حافظ حفیظ الرحمن نے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام محمد کو مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی لیڈر نامزدگی کا لیٹر سپیکر گلگت بلتستان کو ارسال کردیا،غلام محمد بحیثیت رکن اسمبلی گلگت بلتستان اسمبلی کے اندر اپنی تجربات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جی۔بی کے عوام کی بھرپور نمائندگی کرینگے

گلگت(پ۔ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی جانب سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام محمد کو جی۔بی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن نے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام محمد کو مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی لیڈر نامزدگی کا لیٹر سپیکر گلگت بلتستان کو ارسال کردیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) سنٹرل سکیریٹریٹ گلگت بلتستان سے جاری بیان میں کہاگیاہیکہ غلام محمد بحیثیت رکن اسمبلی گلگت بلتستان اسمبلی کے اندر اپنی تجربات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جی۔بی کے عوام کی بھرپور نمائندگی کرینگے اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں