74

سندھ حکومت نے 7 جون سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (نمائند خصوصی) وفاق سندھ حکومت نے 7 جون سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری- تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 7 جون بروز پیر سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری ‏کر دیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت تک ‏تعلیمی ادارے 7 جون سے کھل جائیں گے تمام نجی و سرکاری اسکول و کالج بھی پیر سے کھولے ‏جائیں گے۔اساتذہ کو کل تعلیمی اداروں میں حاضری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اساتذہ خود کو 2 ہفتوں کے ‏دوران ویکسین لگوالیں، ہدایت پر عمل نہ کرنے والےاساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ‏گی۔ اس سے قبل وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ‏کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔سعید غنی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ سندھ کرونا ٹاسک فورس نے کل 7 جون سے سندھ کے ‏تعلیمی اداروں کو نویں اور اوپر کی جماعتوں کیلئے سخت ایس او پیز اور پچاس فیصد حاضری کے ‏ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام عملے کو کورونا ویکسین لگوانی ہوگی۔اس سے قبل آج ہے کے روز دیے گئے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو کھولنے سے قبل ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ تمام اسٹاف کیلئے کرونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔ ایکسپو سینٹر کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا جاتا ہے ، نیک نیتی سے لوگوں کی بہتری کیلئے فیصلے کریں گے ، ہم ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکیں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک کرکیا میں غلط کر رہا ہوں؟ ویکسین کے بعد بھی ضوابط پر عمل جاری رہے گا ، ہم نے تقریباً 3 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن کرنی ہے ، حکومت کی مدد کریں تاکہ جلد از جلد بحالی کی جانب جائیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت کے ماتحت محکموں کے ملازمین کو 3 دن میں ویکسی نیشن کرانے کی حتمی وارننگ دے دی گئی اور تمام محکموں کے ملازمین کو کورونا ویکسینیشن کارڈ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی محکموں نے ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں، جن کے تحت کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کردی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں