15

2030تک 6جی کا تجارتی استعمال متوقع،چین

شنگھائی (نیوزمارٹ ڈیسک) توقع کی جارہی ہے دنیا 2030کے آس پاس 6جی کا تجارتی استعمال شروع کردے گی۔چین کی وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی رہنمائی میں جون2019 میں تشکیل پانے والے آئی ایم ٹی-2030(6جی) تشہیری گروپ کی جانب سے جاری وائٹ پیپر کے مطابق نیکسٹ جنریشن موبائل مواصلاتی ٹیکنالوجی جدید کمپیوٹنگ، بِگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت(اے آئی) اور بلاک چین کو مربوط کرے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 جی نیٹ ورک حقیقی فز یکل دنیا اور ورچوئل ڈیجیٹل کو گہرا مربوط کر تے ہو ئے عملی جامہ پہنائے گا اور ہر چیز کے ذہین رابطے اور ڈیجیٹل جڑواں کی ایک نئی دنیا تعمیر کرے گا۔رپورٹ کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ ٹیلی کام ٹیکنالوجیز 3 جی پی پی سے متعلق بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے 6جی بین الاقوامی تکنیکی معیار کی 2025کے آس پا س تحقیقات اور تعمیر(آر اینڈڈی) شروع کر یں گی اور اس کاتجارتی استعمال 2030کے قریب متوقع ہے۔چین نے 2019میں 5جی کے لائسنسز کااجرا اور 6جی کی تحقیق وتیاری شروع کردی تھی، ملک نے 6 جی ٹیکنالوجی بارے مستقبل کے حوالے سے خاکہ ترتیب دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں