82

گھوٹکی ٹرین کا خوفناک حادثہ،30 مسافر جاں بحق،وزیراعظم عمران خان کاگہرے صدمے کا اظہار

اسلام آباد۔ (خبر نگار):وزیراعظم عمران خان نے پیر کی صبح گھوٹکی میں ٹرین کے خوفناک حادثہ پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہےجس میں 30 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر ریلوے کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے اور زخمیوں کو طبی امداد یقینی بنانے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کی معاونت کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں