13

خواتین کو ہر شعبہ میں با اختیار بنایا جائیگا‘ سہیل عباس شاہ

گلگت(نمائندہ خصوصی)منسٹر لا اینڈ ریونیو کی رحیم آباد میں جی بی آر ایس پی کے تعاون سے منعقد پروگرام میں شرکت
سابق کونسل ممبر ارمان شاہ،عمایدین رحیم آباد اور بڑی تعداد میں خواتین شریک‘ شرکا میں سر ٹیفکیٹس تقسیم منسٹر لا اینڈ ریونیو سید سہیل عباس شاہ کا حلقہ 3رحیم آباد میں جی بی آر ایس پی کے تعاون سے Trsining on flora farming کے نام سے منعقد پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام میں جی بی آر ایس پی کے نمایندے،سابق کونسل ممبر ارمان شاہ،عمایدین رحیم آباد اور بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔منسٹر لا اینڈ ریو نیو سید سہیل عباس شاہ کو رحیم آباد آمد پر ہار پہنا کو خوش آمدید کیا۔پروگرام کے اختتام پر منسٹر لا اینڈ ریونیو سید سہیل عباس شاہ نے تربیت یافتہ خواتین کو سرٹفکیٹ تقسیم کیے۔جی بی آر ایس پی کے نمایندوں سے منسٹر لا اینڈ ریو نیو سید سہیل عباس شاہ نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوے حلقے میں مزید ایسے پروگرام منعقد کرانے اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ہر قسم کے تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں