13

مالدیپ پولیس نے اسپیکر پارلیمنٹ پر دہشتگرد حملے کے پانچویں مشتبہ شخص کی شناخت کر لی

مالے(نیوزمارٹ ڈیسک)مالدیپ پولیس سروس(ایم پی ایس)نے سابق صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد ناشید پر دہشتگرد حملے میں ملوث پانچویں مشتبہ شخص کی شناخت کر لی ہے۔مقامی میڈیا نے سوموار کے روز رپورٹ کیا ہے کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد بشیر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تحقیقات کے مطابق مالے میں 6مئی کو ہونے والے حملے میں پانچواں مشتبہ شخص بھی ملوث ہے۔مالدیپ پولیس سروس کی جانب انسداد دہشتگردی کارروائی میں گرفتارہونے والا مشتبہ شخص حراست میں ہے، حملے میں ناشید شدید زخمی ہو گئے تھے۔مالدیپ پولیس سروس نے انکشاف کیا کہ حملے کے با رے میں تحقیقات کے حوالے سے انہوں نے 25مقامات پر 150 افراد سے معلومات حاصل کیں۔بشیر نے کہا کہ پیشرفت کے باوجودمشتبہ شخص اور تفتیش کاروں کے نوول کروناوائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے تحقیقات سست ہوگئیں۔اس سے قبل 4افراد کو 6 مئی کو اسپیکر ناشید کی گاڑی کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب ایک ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کو دھماکہ سے اڑانے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔اسپیکر ناشید کی صحت یابی کیلئے جرمنی منتقل کرنے سے پہلے مالے میں اے ڈی کے ہسپتال میں سر، سینے، پیٹ اور اعضا کی زندگی بچانے والی ایک سے زیادہ سرجریاں کرنی پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں