82

فضائی حدود کھولنے سے متعلق معاہدے سے روس کے باضابطہ انخلا کے قانون کی منظوری دیدی، صدر ولادیمیر پوتن

ماسکو(نیوزمارٹ ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے فضائی حدود کھولنے سے متعلق معاہدے سے باضابطہ انخلا کے قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔کریملن نے پیر کے روز بتایا کہ فضائی حدود کھولنے سے متعلق کثیر الجہتی معاہدہ 2002 میں نافذ العمل ہوا تھا جس کی فریق ریاستوں کو فوجی دستوں اور سرگرمیوں سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے کیلئے مختصر نوٹس پر دوسروں کی حدود سے غیر مسلح جاسوس پروازوں کو گزارنے کی اجازت دی گئی تھی۔گذشتہ سال واشنگٹن کی جانب سے انخلا کے اعلان کے بعد روسی وزارت خارجہ نے جنوری میں کہا تھا کہ ہمارے ملک نے اس معاہدے سے سرکاری طور پر دستبرداری کیلئے ملکی قانونی ضابطے پورے کرنا شروع کر دیے ہیں۔روسی فیڈریشن کونسل یا پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے بدھ کے روز معاہدہ سے روس کے دستبرداری کی توثیق کرنے کیلئے ایک بل منظور کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں