74

چین، بی وائے ڈی نئی توانائی گاڑی کی فروخت میں مئی کے دوران 190فیصد اضافہ

شین ژن (نیوزمارٹ ڈیسک)چین کی نمایاں نئی توانائی گاڑی (این ای وی)مینوفیکچرر بی وائے ڈی نے مئی میں این ای وی کی فروخت میں زبردست اضا فہ رپورٹ کیا ہے۔شین ژن اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ درج کردہ، شین ژن میں قائم کردہ کمپنی کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ اس کی خالصتا الیکٹرک گاڑیوں اور پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں سمیت این ای ویز کی فروخت مئی میں گزشتہ سال کی نسبت 189.6 فیصد اضافے سے 32ہزار800 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔جنوری سے مئی کے عرصے میں بی وائے ڈی نے 1لاکھ 13ہزار213این ای ویز فروخت کیں، جو گزشتہ سال کی نسبت میں 143.4 فیصد زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں