15

ترک فنکاروں کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) گھوٹکی ٹرین حادثہ پر برادر ملک ترکی کے فنکاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترک ڈراما سیریل کورولوش عثمان میں بالا خاتون کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اوزگے تورر نے اپنی انسٹااسٹوری پر اردو میں پیغام لکھتے ہوئے کہا دوست اور برادر ملک پاکستان میں ٹرین کے حادثے کی خبر بڑے دکھ کے ساتھ سنی ہے۔ حادثے میں اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھونے والے اپنے بھائیوں کی اللہ تعالی سے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے اللہ تعالی سے فوری شفا کی دعا کرتے ہیں۔مشہور ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اور رائٹر مہمت بوزداغ نے بھی گھوٹکی میں ہونے والے ٹرین حادثے میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مہمت بوزداغ نے انسٹاگرام پر پاکستانیوں کیلئے اردو زبان میں پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوست اور برادر ملک پاکستان میں ٹرین کے حادثے کی خبر بڑے دکھ کے ساتھ سنی ہے۔ جبکہ ارطغرل غازی میں اصلحان خاتون کا اہم ترین کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ گلسوم علی گزشتہ روز پاکستان میں ہونے والے ٹرین حادثے پر غمزدہ ہیں۔اداکارہ گلسوم علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پاکستان میں ہونے والے ٹرین حادثے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں پاکستان میں ہونے والے ٹرین حادثے کی خبر سن کر بہت غمزدہ ہوں۔اداکارہ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں