14

یواین سکیورٹی کونسل کی برکینافاسومیں شہریوں کے قتل کی مذمت

اقوام متحدہ(نیوزمارٹ ڈیسک)یواین سکیورٹی کونسل نے برکینا فاسو میں گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے جس میں اطلاعات کے مطابق بچوں سمیت 100سے زائد شہری ہلاک اوردیگر زخمی ہوگئے تھے۔کونسل کے ارکان نے ایک میڈیا بیان میں متاثرین کے خاندانوں اور برکینا فاسو کی حکومت کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے۔انہوں نے دوبارہ زور دیتے ہو ئے کہا کہ دہشت گردی اپنی تمام اقسام اور توجیحات میں بین الاقوامی امن وسلامتی کیلئے سب سے سنگین خطرہ ہے اورتمام ریاستوں سے کہا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کولاحق خطرات کاہرطرح سے مقابلہ کریں۔انہوں نے دہشت گردی کے قابل مذمت عمل کے مجرموں،منتظمین، مالی مددکرنے والوں اورکفیلوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت کی نشاندہی کی اورتمام ریاستوں سے مطالبہ کیاکہ وہ بین الاقوامی قانون اورسلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں