11

ملک بھر میں اضافی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس،بجلی کی طلب 24100 میگاواٹ اورپیداوار 22600 میگاواٹ،شارٹ فال 1500 میگاواٹ ہے،وزارت توانائی

اسلام آباد(نیومارٹ ڈیسک)سسٹم بچانے کے لئے عارضی لوڈشیڈنگ کرنی پڑ رہی ہے جسکے لئے معذرت خواہ ہیں وزارت توانائی ـبجلی کی طلب 24100 میگاواٹ ہے اور سسٹم میں موجود بجلی کی پیداوار 22600 میگاواٹ ہے، اس طرح بجلی کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ ہے۔منگلا سے 3300 میگاواٹ کم بجلی پیدا ہورہی ہے اور کچھ دنوں میں یہ بجلی بحال ہو جائے گی۔دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں اضافی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا اور بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر جمعہ کو وضاحت طلب کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں