115

T-20ورلڈکپ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ایڈیلیڈ(نیوزمارٹ ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے اپنا آخری میچ کھیلا۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش نے 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا پاکستان نے 19 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ شاہین شاہ آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔پاکستانی اوپنر محمد رضوان 32 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تو بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز نے 11 گیندوں پر 4 رنز بنائے اور رن آو¿ٹ ہو گئے۔محمد حارث نے اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور آج پوری کوشش ہوگی اچھا پرفارم کریں۔انہوں نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کا اعتماد بڑھاتی ہے اور یہ میچ اہم ہے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں