34

لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا، عمران خان

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کل نہیں بلکہ پرسوں سے شروع ہوگا۔لاہور میں عمران خان سے صحافیوں کی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، لانگ مارچ کل کے بجائے پرسوں سے شروع ہوگا۔ منگل کو وہیں سے لانگ مارچ شروع کریں گے جہاں معظم شہید ہوا، عمران خان،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں