29

عمران خان پرحملہ مافیاکی آخری سازش نہیں،شیخ رشید

راولپنڈی (نیوزمارٹ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ13پارٹیاں الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور جھگڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہیں۔یہ چاہتے ہیں عوام اور اداروں کی لڑائی ہو اوریہ الیکشن کی مدت بڑھائیں۔وہ لوگ بھی آج عمران خان کے ساتھ ہوگئے ہیں جو پہلے اس کے ساتھ نہیں تھے۔پہلے حکومت کی پالیسیوں سے نفرت تھی،اب لوگ ان کے چہروں سے بھی نفرت کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوردروازے سے چوروں کوچوری سے مسلط کیاگیاہے۔مولانا فضل الرحمان نے جوناشائستہ زبان استعمال کی وہ عالم دین کم اورمولا جٹ زیادہ لگ رہے تھے،خوشی ہے وہ ہندوستانی فلم سٹاروں سے بھی آشنانکلے۔عمران خان پرحملہ مافیاکی آخری سازش نہیں۔اسلام آباد سب کاہے ہمیں کوئی طاقت اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں