27

امریکا کا پاکستان میں ہونیوالے حالیہ واقعات پر اظہار تشویش

واشنگٹن( نیوزمارٹ ڈیسک) امریکا نے پاکستان میں حالیہ دنوں میں رونما ہونیوالے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا اس پر تشویش ہے، عمران خان پر حملہ قابل مذمت ہے، تمام سیاسی پارٹیاں تشددد کے بجائے اپنے اختلافات کا پرامن طریقے سے اظہارکریں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، تشدد کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں جوکچھ ہوا اس پر تشویش ہے۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ سرد جنگ میں شروع ہونے والے روس اور بھارت کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔امریکا کے ساتھ بھارت کے اقتصادی، سکیورٹی اور عسکری تعلقات نہیں بن سکے تھے۔ دو دہائیوں میں بھارت امریکا تعلقات آگے بڑھے ہیں، آنے والی انتظامیہ بھی بھارت سے تعلقات جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں