24

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم ولادت،گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک)شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش 9نومبر بروز بدھ کو عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر بدھ کو ملک بھرمیں عام تعطیل کی گئی جبکہ ملک بھرمیں یوم اقبال کے حوالے تقاریب منعقد کی گئی۔لاہور میں مفکرپاکستان علامہ اقبال کے مزارپر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے دستے نے مزاراقبال پرگارڈز کے فرائض سنبھال لیے، اور وہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔حکومت پاکستان نے کئی سال کے بعد رواں برس مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں