13

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان علاقے کی تعمیروترقی کیلئے کو شاں ہیں، بشر ا پیرزادہ

گلگت۔(پناہ ڈیسک) وہ دن دور نہیں جی بی ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہو گا انشاء اللہ۔ پی ٹی آئی عوام کی فلاح و بہیود کے گر اس روٹ لیول پر مسائل حل کر یگی جی بی کی تاریخ کا بڑا پیکج لانا اور ماضی میں نظر اندازکئے جانے والے علاقے خاص کار غذر اوراستور کیلئے میگاپروجکٹس قابلذکر ہیں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی نائب صدر بشر ا پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں گلگت بلتستان تعمیروتر قی کی راہ میں گامزن ہو کے دن رات ترقیاتی منصوبوں پر نظر ثانی کر ر ہے ہیں۔عظیم وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے عظیم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشد کامیاب دورہ۔اسلام آباداور عرض گلگت بلتستان کے لیے جامع ترقتاتی منصوبوں کو(ای سی این ای سی) سے منظور کروا کے گلگت پہنچنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج لانیاور ماضی میں نظر اندازکئے جانے والے علاقے خاص کار غذر اوراستور کے لیے میگاپروجکٹس جن میں غذر شندروایکسپریس وے استور ویلی روڈ سمیت دوسرے ترقیاتی منصوبے قابل زکر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی نائب صدر بشر ا پیرزادہ مزید کہا ہے کہ جس متحر ک انداز میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان علاقے کی تعمیرو ترقی کے لیے کو شاں ہے وہ دن دور نہیں گلگت بلتستان پاکستان کے ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہو گا انشاء اللہ۔ پی ٹی آئی عوام کی فلاح و بہیود کے عین مطابق پراگر اس روٹ لیول پر بنیادی مسائل کو حل کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں