21

لانگ مارچ‘تاریخی قافلے اسلام ّباد جائینگے،خالد خورشید

سکردو(نیوزمارٹ ڈیسک )صوبائی صدر پی ٹی آئی آئی جی بی وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی زیر صدارت حقیقی آزادی لانگ مارچ ضلع سکردو کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس۔اجلاس کے موقع پر صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلی خالد خورشید نے ضلع سکردو کی آرگنائزنگ کمیٹی سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات میں جی بی کے عوام اور بلخصوص پی ٹی آئی کارکنان کے خصوصی جذبات، دعائیں اورنیک کلمات چیئرمین تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جی بی عوام و کارکنان کے جذبات اور قاتلانہ حملے کے بعد زبردست ردعمل کو سراہا ہے اور حقیقی آزادی لانگ مارچ میں جی بی عوام کی بھرپور شرکت کے لئے مکمل تیاریاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قاتلانہ حملے کی گھناﺅنی سازش کے باوجود حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی کے لئے عمران خان کا عزم و حوصلہ بے مثال ہے۔ عمران خان عوام کی حمایت سے کامیاب ہونگے۔صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلیٰ خالد خورشید نے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کو حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کے لئے ماس موبلائزیشن تیز کرنے اور تحصیل و حلقے کی سطح پر مزید آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بلتستان سے تاریخی شرکت متوقع ہے جس کے لئے پارٹی رہنماء و کارکنان منظم انداز میں تیاریاں یقینی بنائیں ۔آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے چیئرمین عمران خان تک جی بی عوام و کارکنان کے جذبات، دعائیں و نیک تمنائیں پہنچانے پر صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور حقیقی آزادی لانگ مارچ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں