14

اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف سینیٹرز کا پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی پر تشدد کے خلاف سینیٹرز نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ کیا۔ مارچ کرنیوالے سینیٹرز نے اعظم سواتی کو انصاف دلانے اور مقدمہ درج کرنے سے متعلق نعرے لگائے،مپارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ کے موقع پر پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ایوان بالا کے تمام اراکین ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے سامنے کھڑے ہیں، ریاست تین ستونوں پر قائم ہے۔ جو بند کمروں میں بات کرتے ہیں، وہ اپنا خون سڑک پر نہیں دیتے۔ یہ بھونڈا مذاق قانون کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی ارکان سینیٹ کے ساتھ سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنے کا بھی اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں