11

عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ٹلا نہیں، شیخ رشید

راولپنڈی (نیوزمارٹ ڈیسک): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بے اختیار اور فارغ وزراعظم ایمرجنسی میں 4 دن سے لندن بیٹھا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزدل اور مفرورنواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے۔حکومتی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے۔ اب مولانا فضل الرحمن کومذہبی کارڈکیلییآگیکیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں