20

ملائیکہ اروڑا اپنی آنیوالی فلم ایک ایشن ہیرو میں آئٹم سانگ کرینگی

ممبئی ((نیوزمارٹ ڈیسک)) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنی آنیوالی فلم ایک ایکشن ہیرو میں آئٹم سانگ کرینگی۔ملائیکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ اسے گانا اور اس کا مرکزی خیال پسند آیا اور وہ راضی ہوگئی۔ گانے اور اداکارہ کی جھلک تھیٹر کے ٹریلر میں نظر آئے گی۔ اداکارہ ہمیشہ کی طرح اس سانگ میں بھی ہاٹ لک دے رہی ہیں۔ ملائکہ اروڑا اس سے پہلے بھی متعدد آئٹم سانگ کر چکی ہیں جن میں شاہ رخ خان کی فلم دل سیمیں ‘چھایا چھایا’، کال میں ‘کال دھمال’، ویلکم میں ‘ہوتھ رسیلی’، اور دیگر شامل ہیں۔ پہلی بار ہدایتکار انیرودھ آئیر کی ہدایت کاری میں، ایک ایکشن ہیرو میں جئے دیپ اہلوت بھی کام کر رہے ہیں۔ اور یہ فلم 2 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں