21

غیر قانونی بجلی کنکشن اور بقایا جات وصولی کیلئے کریک ڈاؤن

چلاس(نیوزمارٹ ڈیسک )ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر چلاس حسین شاہ کی ہدایات پر مجسٹریٹس پبلک سروس ڈیلیوری کیلئے ان ایکشن۔مجسٹریٹ شاہد احمد کی نگرانی میں محکمہ برقیات کی ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں غیر قانونی بجلی کے کنکشن اور بقایا جات جمع نہ کرنے والے صارفین کیخلاف کریک ڈاو¿ن۔مجسٹریٹ محمد نے فوڈ انسپکٹر محمد شعیب کے ہمراہ چلاس بازار میں مارکیٹوں پر چھاپے مارے۔ مجسٹریٹ محمد امین نے فوڈ انسپکٹر محمد شعیب اور لیویز فورس کے ہمراہ چلاس شہر کے بازار کا دورہ کیا۔دوکانوں ہی صفائی اور اشیائے خوردونوش کی قیمت فروخت چیک کیا۔غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کیخلاف بھاری جرمانے عائد کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں