18

بابر اعظم اور رضوان کی کیمسٹری زبردست ہے، میتھیو ہیڈن

میلبرن (نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ میلبورن فائنل میں پاکستان کی بہترین فاسٹ بولنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کا مقابلہ ہے۔میلبورن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا کہ انگلینڈ ٹورنامنٹ سے پہلے فیورٹ تھی اور اب وہ فائنل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 4 بہترین فاسٹ بولرز اور کل ملا کر 7 بولنگ آپشن ہیں۔میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ایک جذباتی مہم ہے، ٹیم پر تنقید ہوئی جو برداشت کی۔ #/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں