9

آرمی چیف کی تقرری،نوازشریف کا اتحادیوں کے سربراہوں کو فون،اعتماد میں لیا

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) ملکی سیاسی صورتحال اور اہم فوجی تقرری کے معاملے پر قائد ن لیگ نوازشریف نے اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے پی ڈی ایم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آرمی چیف کی تقرری آئین قانون کے مطابق کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے اس حوالے سے عمران خان کا کوئی مطالبہ تسلیم ہوگا نہ ہی انھیں دفاعی و ریاستی اداروں کی قیادت کو متنازعہ بنانے کی اجازت دی جاے گی۔جبکہ عام انتخابات سمیت دیگر سیاسی فیصلے بھی مشاورت سے کرنے پر اتفاق کیا گیا، حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان کے قومی سلامتی کے خلاف بیانیے پر قانونی کاروائی تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا،اتحادیوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام کوریلیف دیا جائے اور ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری اور مہنگائی میں کمی پر توجہ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں