10

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا قتل،سابق شوہر کو سزائے موت

راولپنڈی (نیوزمارٹ ڈیسک)راولپنڈی کی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی ملزم سابق شوہر کو سزائے موت سنا دی۔عدالت نے مجرم کو اغوا کے جرم میں 10 سال قید اورجرمانے کی سزا بھی سنائی۔وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت امریکی سفارت خانہ کے 4 سینیر اہلکاراور ایف بی آئی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی جنہوں نے امریکی ایف بی آئی افسر نے فیصلے کو بہترین قرار دیا۔ملزم رضوان حبیب نے اپنی سابقہ بیوی وجیہہ سواتی کو اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں