19

انگلینڈ بہترین ٹیم، فائنل میں 100 فیصد کھیل پیش کریں گے، بابر اعظم

میلبرن(نیوزمارٹ ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جا رہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں، سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے ایکسائٹڈ ہیں۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی، ہم فائنل میں سو فیصد کھیل پیش کریں گے، ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے۔فائنل کے حوالے سے قومی کپتان نے کہا کہ کہ ابتدائی 6 اوور بہت اہم ہیں، ہمارا یقین اللہ پر ہے اور پورا بھروسہ بھی ہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے، موسم تو ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو۔چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ سے ملاقات خوشگوار رہی، انہوں نے کہا کہ کھل کر کھیلیں، اپنے گیم پر قائم رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں