20

میں نے آرمی چیف کی تعیناتی کو کبھی متنازع نہیں بنایا، عمران خان

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع نہیں بنایا بلکہ میں میرٹ پر آرمی چیف لانے کی بات کرتا ہوں۔یہ بات انہوں نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے لالہ موسی میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر ملکی فیصلے کیے جارہے ہیں، باہر بیٹھا چوروں کا ٹبر ملک کے اہم فیصلے کررہا ہے، کسی مہذب ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ مفرور ملک کے فیصلے کریں، سزا یافتہ آدمی اور اس کے بیٹے احتساب سے بھاگ گئے کیوں کہ ان کی باہر جائیدادیں موجود ہیں۔انہوں نے ڈیلی میل کیس پر کہا کہ شہباز شریف کو غلط فہمی ہوئی کہ برطانیہ میں اس کی مرضی کا فیصلہ ہوجائے گا، شہباز شریف پر ڈیلی میل کی جانب سے چوری کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے، برطانوی عدالت اب شہباز شریف سے سوال کررہی ہے، شہباز شریف نہیں جانتے اس بار وہ کہاں پھنسے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں