19

محمد بن سلمان نے دورہ ایشیا ملتوی کیا، صرف دورہ پاکستان نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے صرف دورہ پاکستان نہیں بلکہ دورہ ایشیا ملتوی کیا ہے۔ پاکستان کے اہم وزیر کی اخلاقی حالت یہ ہے کہ انہیں جھوٹ بولتے ذرا بھی مسئلہ نہیں، محمد بن سلمان نے ایشیا کا دورہ ملتوی کیا ہے صرف پاکستان کا دورہ ملتوی نہیں کیادوسری حقیقت یہ ہے کہ دوسرے ممالک کے تجزیہ کار اپنے حکمرانوں کو رائے دے رہے ہیں اور ان کا تجزیہ یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے تعلق پاکستان کے عوام سے لاتعلقی کا اظہار ہو گا لہذاٰ کوئی بھی ملک جسے پاکستان سے لانگ ٹرم تعلقات میں دلچسپی ہے وہ موجودہ حکمرانوں سے فاصلہ رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں