55

احساس پروگرام‘ تمام ڈیٹا اکٹھا کریں‘ ٹارگٹڈ سبسڈی دینگے،پہلے ون ونڈو احساس مرکز کا افتتاح‘وزیراعظم

اسلام آباد (وقائع نگار)وزیراعظم عمران خان نے پہلے ون ونڈو احساس مرکز کا افتتاح کر تے ہوئے کہاہے کہ احساس پروگرام اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد ہے، پروگرام کے ڈیٹا اکٹھا کر کے ایک نظام کے مستحقین تک پہنچا جائے اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جائیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئر پرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو احساس ون ونڈو سینٹر کے حوالے سے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد ہے اور اس سے غریب اور مستحق افراد بہتر طریقے سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے معاون خصوصی ثانیہ نشتر کو ہدایت کی کہ طلباء کے سکالر شپس پروگرامز کو یکجا کیا جائے کیونکہ صوبوں میں بھی سکالر شپس کا اپنا میکانیزم موجود ہے، تمام احساس پروگرام کا ڈیٹا ایک کیا جائے تا کہ ڈبلیکیشن نہ ہو اور سسٹم کو ایسا ہونا چاہیے کہ سب معلوم ہو کہ زکوٰۃ کون لے رہا ہے اور دیگر پروگرامز میں کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے پاس لوگوں کا ڈیٹا آ جائے گا تو ہم ٹارگٹ سبسڈی کی طرف جاسکیں گے،جو ہماری کوشش ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو اس موقع پر معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی کہ احساس مرکز میں ایک ہی احساس کی تمام سہولیات رسائی ممکن ہو گی، احساس ون ونڈو کے 6 جزو ہیں، احساس ون ونڈو سینٹر کے افتتاح کے وقع پر وزیراعظم عمران خان نے پودا بھی لگایا اور احساس مرکز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
عمران خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں