16

FIR سپریم کورٹ سے رجوع،انصاف چاہئے‘ قوم کی نظریں چیف جسٹس پر،عمرا ن خان

کھاریاں(نیوزمارٹ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، ہمارا لانگ مارچ اپنے کرپشن کیسز ختم کروانے کیلئے نہیں ،ہم ملک میں صرف صاف و شفاف انتخابات چاہتے ہیں، ملکی اداروں کو تباہ کرنے والے افراد کس طرح معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں؟ ،قوم نے ان لوگوں کو مسترد کردیا ہے،قوم اس وقت سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خا ن نے ترکیہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شکست کے بعد پوری قوم صدمے سے گزر رہی ہے، ہارجیت کھیل کاحصہ ہے، ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور آخری بال تک مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے اخری گیند تک مقابلہ کیا، شاہین شاہ آفریدی کی انجری سے بڑا نقصان ہوا، اگر شاہین شاہ افریدی کی انجری نہیں ہوتی تو نتیجہ کچھ اور ہو سکتا تھا، میں سابق وزیراعظم ہونے کے باوجود خود پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آردرج نہیں کرواسکتا، آج کل بیروزگاری بڑھتی جا رہی ہے، قوم اس وقت سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں