15

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخوست دائر کی۔عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرلیا جبکہ اثاثوں کی ڈی اٹیچمنٹ اور بریت کی درخواستوں سے متعلق جواب آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں