14

لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں، شیخ رشید

راولپنڈی (نیوزمارٹ ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ بزدل کرپٹ لوگ آگے آگئیہیں، ان کا حقیقی دارالحکومت لندن ہے، پاکستان میں تاوان لینے آتیہیں، نوازشریف نے جس کو بھی تعنیات کیا اُسی سے پھڈا کیا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآگئے ہیں، نیب میں کیس ختم کرانے والوں کا تانتا بندھا ہے، بھائی وزیراعظم ہے سفارتی پاسپورٹ مل گیا ہے لیکن کلین چٹ نہیں ملی، نواز شریف اپنا جنم دن اور نیو ایئر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں منائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں