70

جنوبی کوریا میں عمارت منہدم ہونے سے 9 افراد ہلاک، 8 زخمی

سیؤل(نیوزمارٹ ڈیسک)جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر گوانگجو میں ایک عمارت مہندم ہونے کے حادثے میں کم از کم 9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 8 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔یونہاپ نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز بتایا کہ جنوب مغربی شہر گوانگجو میں مسماری کے عمل سے گزرنے والی 5 منزلہ عمارت بدھ کی سہ پہر غیر متوقع طور پر اچانک منہدم ہو گئی اور فائرفائٹنگ حکام کو مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا 4 بجکر 22 منٹ (دوپہر 12 بجکر 22 منٹ پاکستانی وقت)پر اس کی اطلاع موصول ہوئی۔تعمیراتی مقام کے قریب اسٹیشن پر رکنے والی ایک بس ملبے تلے دب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امدادی کارکنوں نے 17 افراد کو بچایا ہے جن میں سے بیشتر ملبے تلے دبنے والی بس میں سوار تھے اور پھنسنے والے کسی راہگیر یا تعمیراتی کارکن کی تلاش کی جا رہی ہے۔پولیس اور فائر فائٹنگ حکام نے اس حادثے کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں