16

اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ‘انڈیکس 43ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا

کراچی (بیورورپورٹ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز مندی کا شکار ہو گئی،مارکیٹ 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی جس کی وجہ سے انڈیکس43ہزار پوائنٹس سے گھٹ کر42800پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 28ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 59.77فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبارکے آغاز سے ہی مندی کی لپیٹ میں آگئی ، جسکے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب97ارب19کروڑ66لاکھ53ہزار941روپے سے کم ہو کر68کھرب68ارب81کروڑ43لاکھ61ہزار343روپے رہ گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں