12

الیکشن کمیشن کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتا ہے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی الیکشن کیلئے کیوں نہ پنجاب سے سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیں۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کے سربراہی میں سماعت ہوئی۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان، ایم کیو ایم کے وسیم اختر، ایڈمنسٹیٹر کراچی اور رہنما پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب اور آئی جی سندھ بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔وفاقی حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ محمد رمضان ملک نے کہا کہ الیکشن کی سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے، سیلاب اور امن و امان کی صورتحال کے باعث سکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی، اس وقت بلدیاتی انتخابات کیلئے سول آرمڈ فورسز فراہم نہیں کرسکتے۔ مگر وزارت داخلہ پاک آرمی اور رینجرز اہلکار اسٹیٹک ڈیوٹی تعیناتی کیلئے تیار نہیں، ہم آرٹیکل 220 کے تحت براہ راست حکم جاری کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتا ہے۔الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب سے متعلق مناسب فیصلہ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں