13

سائفر جھوٹ ثابت،امریکی سازش کے بیانیے سے عمران خودپیچھے ہٹ گئے

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سائفر جھوٹ ثابت ہوچکا، امریکی سازش کے بیانیے سے عمران خان خود پیچھے ہٹ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ ایبسولوٹلی ناٹ کا دعویٰ بھی غلط نکلا، امریکا سے لابنگ کیلئے لابیسٹ فرمیں ہائر کر لیں، عمران خان نے دوران جنگ روس جانے کو غلطی مان لیا، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کی چوری پکڑی گئی، محض اقتدار کیلئے عمران کے جھوٹے بیانیوں اور احمقانہ اقدامات نے ریاست پاکستان کو عالمی تنہاء میں دھکیل دیاپاکستان سے تعاون کرنیوالے ممالک ایک ایک کر کے دور کردیے اتحادی حکومت تعلقات کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں