14

نوازشریف آرمی چیف لگائے گا تو کہے گا پہلے میرے کیسز ختم کرو اور عمران کوراستے سے ہٹاؤ

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک سال بعد الیکشن سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ ایک سال الیکشن کا انتظار کرلیں، تحریک انصاف کو اس میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہے اور ملک میں جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔چیف جسٹس صاحب ہم انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب اداروں میں میرٹ ہو گا تو تبھی ادارے مضبوط ہوتے ہیں، نوازشریف میرٹ پر فیصلہ نہیں کرے گا، نوازشریف جب آرمی چیف لگائے گا تو کہے گا پہلے میرے کیسز کو ختم اور راستے سے عمران خان کو ہٹایا جائے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں بینکوں سے قرض واپس کرنے کا رسک 5 فیصد، آج 5۔64 فیصد ہو چکا ہے، اس کا مطلب ہماری معیشت کا قتل ہوا ہے، قوم کوسمجھنا چاہیے ان کے ساتھ ہوا کیا ہے، دنیا سمجھ رہی ہے پاکستانی معیشت کمزور ہے، اب اپنے قرض واپس نہیں کرسکے گا۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں الیکشن کے انتظار سے کوئی مسئلہ نہیں مگر ملک کو ان لوگوں سے خطرہ ہے کیونکہ معاشی صورت حال خراب ہے اور پاکستان سازش کی وجہ سے بری طرح سے پھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن اور پی پی حکومت کی ماضی کی حکومت کو کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ملک کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔عمران خان نے کہا کہ ان دو خاندانوں نے ملک کا قرضہ بڑھایا، قرض دینے والے ممالک ہم سے جواب میں ملکی سلامتی کا سودا کرتے ہین، جس سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ان کے سارے اثاثے باہر ہیں اور نوازشریف بھی قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرتے دیر نہیں کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں