16

ڈیجیٹل معیشت عالمی اقتصادی ڈھانچے کا ایک اہم عنصر بن گئی ہے، چینی صدر

با لی (نیوزمارٹ ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے جی 20 سمٹ میں ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے نشاندہی کی کہ یہ عالمی اقتصادی ڈھانچے کا ایک اہم عنصر بن چکا ہے۔حالیہ برسوں میں جی 20 نے اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے حاصل کیا اور مزید تعاون بھی ہو رہا ہے۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق امید ہے کہ مختلف فریق ڈیجیٹل تعاون کی قوت متحرکہ کو بڑھاتے ہوئیدیگر ممالک کے عوام تک اس کے ثمرات پہنچائیں۔ ایک متوازن،ہم آہنگ،تعاون، مشترکہ مفادات اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی گلوبل ڈیجیٹل اقتصادی ڈھانچے کی تشکیل دینے کے لئے تیار ہے۔اسی دن جی 20 بالی سمٹ کا اعلامیہ بھی منظور ہوا۔17واں جی 20 سمٹ اختتام پذیر ہوا۔بھارت جی20 کا نیا چیئرمین ملک بن گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں