73

کپاس پاکستان کی معیشت کے لئے اہم،سید فخر امام

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ ، سید فخر امام کی زیر صدارت وزارت میں کاٹن مداخلت قیمت کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرمین ٹی سی پی ، ایم ڈی پاسکو ، پاکستان کسان اتحادکے صدر ، کپاس کے کاشتکاروں اور وزارت کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ روئی کی کم سے کم امدادی قیمت جلد متعارف کروائی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کپاس کے لئے کم سے کم امدادی قیمت متعین کی جائے گی۔ روئی کی ا مدادی قیمت کا وقت اس وقت شروع ہوناچائیے تھا جب روئی کو بویا جائے اس وقت پودوں کی حفاظت کی جاسکتی ہے اور اس کو ترجیح دی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جن کے پاس فروخت کرنے کیلئے ایک ہی گانٹھ ہے ان کو جننگ فیکٹریوں کے ذریعہ اکاموڈیٹ کیا جائے گا تاکہ وہ کارٹلائزیشن سے بچ سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کپاس پاکستان کی معیشت کے لئے دوسری فصلوں سے بالاتر ہے اس لئے کپاس کی فصل کو حکمت عملی سے بچا لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں