12

اسلام آباد ہائی کورٹ،عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نا کرنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے عام انتخابات میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا اور معلومات چھپائیں،لارجر بینچ کی تشکیل کی درخواست فی الوقت واپس لینا چاہتا ہوں استدعا ہے کہ عمران خان نااہلی کی مرکزی پٹیشن پر آئندہ ہفتے سماعت کی جائے عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں