11

شیخ رشید کو دھمکی آمیز کال پر نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو دھمکی آمیز کال پر نامعلوم کالر کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت اور دھمکیاں دینے کے جرم میں درج کیا گیا۔راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید اور ان کے سیکریٹریٹ لال حویلی کی سیکورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے ایلیٹ کمانڈوز بھی تعینات کردیے۔شیخ رشید کے بارے میں دھمکی آمیز کال راولپنڈی پولیس کو موصول ہوئی ہے۔ سی پی او راولپنڈی کے دفتر کے سرکاری لینڈ لائن نمبر پر انٹرنیٹ نمبر کے ذریعے شیخ رشید کے حوالے سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں