12

کسی کو حق نہیں کہ موٹروے پر دھرنا دے اور وہاں کھڑا ہو جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ کسی کو حق نہیں کہ موٹروے پر دھرنا دے اور وہاں کھڑا ہو جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی ممکنہ بندش کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کنٹینرز کو راستوں میں کھڑا کردیا گیا ہے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ وہ فیصلہ ہماری درخواست پر آیا تھا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد میں فارنرز بھی ہیں، یہ بات واضح ہے کہ فیڈریشن اس متعلق ڈائریکشن دے سکتی ہے۔ اس درخواست کو پی ٹی آئی درخواست کے ساتھ یکجا کر دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں