14

عمران خان مریخ یا پھر چاند کہیں بھی مقدمہ کریں، بس تاریخ بتائیں

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکسان دبئی مریخ یا پھر چاند کہیں بھی مقدمہ کریں بس تاریخ بتائیں۔ عمران خان اینف از اینف، فارن فنڈنگ کا جواب تو دینا ہوگا۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے متعدد ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی عمران خان نے 2 کروڑ کی خریدی اور 28 کروڑ کی بیچی۔ پیسے منی لانڈر ہو کر پاکستان آئے اور پیسے ڈیکلیئر نہیں کیے۔عمران خان نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے وہ پاکستان، دبئی، مریخ یا پھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں۔ وہ بتائیں کہ گھڑی کے پیسے پاکستان کون لایا اور کیسے لایا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں