10

توہین عدالت کیس، وزارت داخلہ نے عمران خان کیخلاف مزید شواہد جمع کرادیئے

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) وزارت داخلہ نے توہین عدالت کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف مزید شواہد جمع کرادیے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں مزید شواہد جمع کرادیئے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد میں مختلف رہنماؤں کے ٹوئٹس، اخباری تراشے شامل ہیں۔وزارت داخلہ نے بطور شواہد 25 مئی کے احتجاج کے دوران کے مختلف وڈیو کلپس بھی جمع کرائے۔خیال رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی، 15 اکتوبر کو حکومت نے عدالت سے توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں