12

آئی ایم ایف کا سیلاب متاثرین کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا عندیہ

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) آئی ایم ایف پاکستان مشن چیف ناتھن پورٹر نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر رضا مندی ظاہر کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف پاکستان مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل ملاقات ہوئی، ملاقات میں آئی ایم ایف کے جاری پروگرام پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں معاشی اصلاحات جاری رکھی جائیں گی جبکہ سیلاب سے متاثرین افراد اور علاقوں کے لیے ریلیف بھی اولین ترجیح میں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں